پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اپنی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کچھ دیر کے لئے شرکت کرنے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں، کل بروز جمعہ کو بلاول ہاؤس میں منعقدہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے شریک ہوں گے۔
بختاور بھٹو زرداری کے چھوٹے بھائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جس کے باعث وہ اپنی ہمشیرہ کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب جمعہ 27 نومبر کی شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔