مسجدِ حرام میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نمازی نماز ادا کرتے ہیں اور سالانہ لاکھوں لوگ یہاں خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ یہ اتنی پرسکون اور صاف ستھری ہے کہ یہاں سے جانے کا دل نہیں چاہتا۔ اس مسجد کا کل رقبہ 40 لاکھ 8 ہزار 20 مربع میٹر ہے اور یہ ہر وقت صاف رہتی ہے۔ اس کو صاف کرنے کے لئے بھی ہزاروں ملازمین مختص ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ مسجدِ حرام کی صفائی کیسے ہوتی ہے اور اس میں کن خاص چیزوں کو استعمال کیا جاتا ہے؟
• مسجدحرام کی صفائی صرف 45 منٹ میں کی جاتی ہے۔ جبکہ دیوارِ کعبہ کی صفائی کے لئے 1 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
• اس کی صفائی میں 1715 ملازمین حصہ لیتے ہیں جن میں 210 کے قریب خواتین بھی شامل ہیں۔
• صفائی کے لئے گلاب کے اعلٰی قسم کے پھولوں کا عرق اور خالص اودھ کا عطر استعمال کیا جاتا ہے۔
• جراثیم کش ڈس انفیکٹ سپرے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے تاکہ مسجد کو جراثیم سے پاک بنایا جاسکے۔
• صفائی کے دوران 200 گلین طائفی عرقِ گلاب استعمال ہوتا ہے۔
• دیوارِ کعبہ کو پونچھنے اور اسے خشک کرنے کے لیے خاص ریشم کے تولیے تیار کیئے جاتے ہیں جن سے صرف کعبہ کی دیوار صاف کی جاتی ہے۔
• دیوارِ کعبہ کی صفائی کے لیے 45 لیٹر زمزم، کمبوڈیا کے عود کی خوشبو، اور روئی کا استعمال ہوتا ہے ۔
• ڈیٹرجنٹس سے تانبے کی پلیٹیں، قالین اور باتھ روم کی صفائی کی جاتی ہے۔
• دودھ، کھجور اور دیگر قدرتی اشیاء کی مدد سے ایسی ادویات تیار کروائی جاتی ہیں جو بیکٹیریا اور دیگر جراثوموں کو خارج کرنے میں مدد یتے ہیں۔
• صفائی کے دوران 301 قسم کی مشینوں کی مدد بھی لی جاتی ہے جس کی وجہ سے کام جلد ہی ہو جاتا ہے۔