پاکستانی قوم کے لئے بڑی خوشخبری، ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

image

آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق قدرتی ذخائر سے مالا مال پاکستان کی سرزمینِ بلوچستان سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، یہ ذخائر آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر، لخرد ایکسپلوریشن کے 'لخرد ایکس ون ایکسپلوریٹری' کنویں سے دریافت کئے ہیں، یہ کنواں بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کھودا گیا، ماہرینِ معدنیات نے اِن ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے موسیٰ خیل کے اس مقام لخرد کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ کروایا۔

ٹیسٹ کے بعد کھودے گئے کنویں سے گیس موجود ہونے کے شواہد موصول ہونے پر لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر مزید گہرا ڈرل کیا گیا، جس سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے، تاہم مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ کے بہاؤ والے دباؤ پر دریافت کی گئی اس گیس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

گیس کے یہ نئے ذخائر ملک کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی تجارت کے لئے بھی استعمال کئے جا سکیں گے، اور یہ ملک کی معیشت کو مزید برق رفتار کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

واضح رہے سے اب سے کچھ عرصہ قبل ارضِ پاکستان سے تیل کے ذخائر بھی دریافت کئے گئے تھے جس سے یومیہ 800 بیرل تیل نکالنے کی تواقع ظاہر کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US