خیبر پختون خواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں محسوس کئے جانے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ ہے۔