عموماً شادی کی تقریب کے موقع پر ساس اپنے گھر داماد کو گھڑی، موٹر سائیکل، پیسے یا پھر کوئی بھی قیمتی تحفہ پیش کرتی ہیں لیکن ایک شادی کی تقریب میں ساس نے اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفی دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں لڑکی کی ماں یعنی لڑکے کی ساس اپنے داماد کو خود کار اسلحہ یعنی کلاشنکوف کا تحفہ پیش کرتی ہیں۔ یہ تحفہ اتنا عجیب تھا کہ اس کو دیئے جانے پر حاضرین محفل ششدر رہ گئے اور اتنا نایاب کہ اس تحفے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔