میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ

image

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آئندہ سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ کر لیا، 2021 میں پریکٹیکلز نہیں ہونگے اعلان کردیا گیا۔

آج لاہور میں پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئر مینز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ 2021 سے کسی بھی بورڈ کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لئے جائیں گے۔

اجلاس کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال 2021 میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکلز نہیں لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے 10 جنوری تک بند کئے جا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US