ثناء خان شادی کے بعد نئے روپ میں پہلی مرتبہ شوہر کے ہمراہ باہر جاتے ہوئے، ویڈیو وائرل

image

اداکارہ ثناء خان کی حال ہی میں مفتی انس سعید کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔ اور شادی کے بعد پہلی مرتبہ نوبیاہتا جوڑا باہر نکلے۔ جس میں ثناء خان ایک نئے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے حجان پہنا ہوا ہے اور نقاب لگایا ہوا ہے جبکہ مفتی انس گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔ جس پر مداح اداکارہ کے نئئ روپ کو دیکھ کر تعریف کیئے بغیر نہ رہ سکے۔

ویڈیو آپ بھی دیکھیں:



اس ویڈیو میں ثناء نے چاکلیٹ آئس کریم لی ہوئی ہے جس ہر بیگم غلط لکھا ہوا ہے اور وہ اپنے شوہر سے کہہ رہی ہیں کہ اس پر بیگم غلط لکھا ہے آپ نے دکاندار کو بتایا نہیں تو مفتی انس کہتے ہیں میں نے بتایا تھا مگر اس نے شاید بیگم لفظ بھی پہلی مرتبہ سنا ہے۔

اداکارہ ثناء خان نے گھر سے نکلتے وقت کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی نے ہاتھ پکڑ کر گھر سے نکلنے سے پہلے ایت الکرسی کا ورد کیا تاکہ نظرِ بد سے بچ سکیں۔


اس ویڈیو پر مفتی انس نے کمنٹ میں دل والی ایموجی پوسٹ کی جس پر ثناء خان نے انہیں '' میری زندگی'' قرار دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US