امّی کے ہاتھ کا رول پراٹھا ۔۔۔ چلتا پھرتا کاروبار کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے لاکھ گنا بہتر، جانئیے ایسے شخص کے بارے میں جو محنت سے رزق کمانے پر یقین رکھتا ہے

image

جنہیں محنت اور ایمانداری پر یقین ہوتا ہے تو خداوند تعالیٰ بھی اس کی روزی روٹی میں برکت پیدا کر دیتا ہے۔ آج ایک ایسے شخص کی مختصر کہانی بیان کی جارہی ہے جنس نے اپنے چھوٹے سے کاروبار کا آغاز کیا ہے۔

مذکورہ شخص کا نام محمد سفیان ہے جو کہ محنت مزدوری پر بہت یقین رکھتے ہیں اور ایک زبردست شیف بھی ہیں۔

ڈی ایچ اے کلفٹن میں حال ہی میں "امّی کے ہاتھ کا رول پراٹھا" کے نام سے کام شروع کیا ہے جس میں گھر کے بنے رول اور مچھلی فروخت کر رہے ہیں۔

محنت محمد سفیان کے کاروبار کا نام سن کر یوں لگتا ہے کہ ان کا اپنی والدہ کے ساتھ بہت لگاؤ ہے جس کے باعث انہوں نے امّی کے ہاتھ کے رول پراٹھے کے نام سے بزنس شروع کیا۔

اگر ایسے ہی شیف محمد سفیان محنت، لگن اور شوق کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھیں تو مستقبل میں ایک ہوٹل بھی قائم کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US