باکسر عامر خان پاکستان کے لئے کیا نیا کرنے والے ہیں؟ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اعلان کر دیا

image

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان اور عمران خان کی ملاقات، کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا، عامر خان نے کہا کے وہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے پاکستان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔

باکسر عامر خان نے وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات سے متعلق ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ' وزیراعظم عمران خان سے ایک یادگار ملاقات ہوئی، ہم جلد پاکستان کے لیے کچھ نیا کرنے والے ہیں'۔

اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے، یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے گزشتہ سال کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب کا بھی دورہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US