گیس کی قلت، سندھ بھر میں آج اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی معطل۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو آج اور جمعہ کو گیس کی فراہمی کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 24 گھنٹوں کے بند کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر میں آنے والی شدت کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، تاہم اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ سی این جی پمپ کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔