کراچی میں کس دن سے شدید سردی پڑنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

image

کراچی کے شہری موسم سرما کے دوسرے اسپیل کے لئے تیار ہوجائیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں 28 دسمبر سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے، 3 سے 4 روز درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین سے چار روز سائیبیرین ہواؤں کے باعث موسم سرد رہے گا۔

ترجمان خالد ملک نے مزید بتایا کہ تین سے چار روز درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ یعنی 10 ڈگری سے نیچے آنے کا امکان ہے، اس سے قبل اب تک کا کم ترین درجہ حرارت 2013 میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US