کوئی دکاندار مہنگی یا خراب چیز دے تو اب آسانی سے عدالت میں شکایت کیسے درج کروائی جاسکتی ہے؟

image

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صارفین کے تحفظ کے لئے کنزیومر عدالتیں فعال ہوگئیں ہیں۔ صارفین کے تحفظ کی عدالت میں مصنوعات کے خراب معیار سے متعلق اس وقت شکایات کے امبار لگ چکے ہیں۔

ویسے تو کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن عدالتیں کافی عرصے سے قائم ہیں لیکن چند دنوں سے دیکھنے میں آیا ہے کہ انصاف دلانے والی کنزیومر عدالت سے گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے رجوع کیا ہے۔

کنزیومر رائٹس کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ کا کہنا ہے کہ صارف کو اس کے لئے کرنا صرف یہ ہے کہ ایک تحریری درخواست لکھیں اور جس ادارے یا جس دکاندار سے آپ کو شکایت ہے اس کو بھجوادیں یا کورئیر کردیں اور کورئیر کی رسید اور درخواست کی ایک عدد کاپی اپنے پاس لازمی رکھیں۔

کنزیومر رائٹس کونسل کے چیئرمین شکیل بیگ کا کہنا تھا کہ آپ کو کمپنی سے جو بھی شکایت ہو اسے دس سے پندرہ دن کا وقت دیں اور اگر وہ اپنی غلطی نہیں مانتا تو فوری طور پر کنزیومر عدالت میں اپنی ایپلیکیشن جمع کرائیں اور پھر سیکشن 29- اے کے تحت کیس شروع ہوجائے گا اور عدالت کی جانب سے آپ کو بھرپور انصاف فراہم ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کا کنزیومر عدالتوں پر بھروسہ بڑھنے لگا ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US