گوہر کی شادی کا لباس پاکستان کے کس ڈیزائنر نے بنایا ؟ آپ بھی جانیں

image

بگ باس سیون کی فاتح بھارتی اداکارہ اور ماڈل گوہر خان کی شادی 25 دسمبر کو ٹک ٹاکر اور کوریوگرافر زید دربار سے انجام پائی۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر ہزاروں مداحوں نے خوب دعائوں اور نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔

گوہر خان کا شادی کا جوڑا لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی شادی کے دن پاکستانی ڈیزائنرسائرہ شاکرہ کے لیبل ’لام‘ کا تیار کیا ہوا خوبصورت لباس پہنا ہے۔

یہ لباس گوہر نے خود سائرہ سے فرمائش پر تیار کروایا تھا اور اپنے خوابوں جیسا لباس تیار کر کے دینے پر انہوں نے سائرہ کو انسٹاگرام پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔

لام آفیشل نے بھی گوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کے کپڑے ڈیزائن کرنے پر بہت خوشی ہے کہ آپ نے ہمیں اپنے خاص دن کے اہم ترین جوڑے کو بنانے کی ذمہ داری سونپی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US