شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ کی نئی تصویر وائرل۔۔

image

اداکارہ سارہ چوہدری ماضی میں پاکستانی شوبز کا حصہ رہیں اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے لیکن اسلام کی خاطر انہوں نے اداکاری کی دنیا کو چھوڑ دیا اور مکمل حجاب میں رہنے کو ترجیح دی جس کے بعد وہ سکرین سے مکمل غائب ہوگئی تھیں۔

مگر حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے خاوند ، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے ساتھ پہاڑی پر بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سارہ مکمل حجاب میں ہیں اور اپنی بیٹی کو گود میں لے کر بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ:

'' فیملی کے ساتھ گُزارا ہوا وقت سب سے زیادہ قیمتی ہے اس سے بڑھ کر کوئی خاص وقت نہیں ہو سکتا۔'' واضح رہے کہ سارہ نے ڈرامہ سیریل '' تیرے پہلو میں'' سے شہرت حاصل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US