سالِ نو کے پہلے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتنے لاکھ بچے پیدا ہوئے؟

image

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال و بہبود (یونیسیف) کی جانب سے سالِ نو کے پہلے روز نیا بھر میں پیدا ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار کی فہرست جاری۔

دنیا بھر میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو سال کی پہلی تاریخ یعنی یکم جنوری کو پیدا ہوتے ہیں، تاہم ایسے افراد صرف اپنی پیدائش کا جشن اور سالِ نو کے آغاز کا جشن ایک ساتھ مناتے ہیں۔

اس ہی طرح دنیا بھر میں لوگوں نے سالِ نو کے آغاز کے علاوہ یکم جنوری کو اپنے گھر آئے ننھے مہمانوں کی پیدائش کا جشن بھی منایا۔

یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالِ نو کے آغاز کے پہلے روز 3 لاکھ 71 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ میں پاکستان میں سالِ نو کے آغاز پر پیدا ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار بھی جاری کئے گئے جس کے مطابق پاکستان میں یکم جنوری 2021 کو 14 ہزار 161 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

یونیسیف کے مطابق سال 2021 کے پہلے روز دنیا میں سب سے پہلے ''فجی'' میں بچے کی پیدائش ہوئی، جو سال شروع ہونے فوری چار سیکنڈ بعد دنیا میں‌ آیا، جبکہ اسی طرح نئے سال کے پہلے روز کے اختتام پر سب سے آخری بچے کی پیدائش ''امریکا'' میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سال نو کے پہلے روز دنیا کے مختلف ممالک سمیت بھارت میں 59 ہزار 995، چین میں 35 ہزار 615، نائیجیریا میں 21 ہزار 439، پاکستان میں 14 ہزار 161، انڈونیشیا میں 12 ہزار 336، ایتھوپیا میں 12 ہزار، امریکا میں 10 ہزار 312، مصر میں 9 ہزار 455، بنگلہ دیش میں 9 ہزار 236 اور جمہوری ریپبلک کانگو میں 8 ہزار 640 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

یاد رہے کہ 2021 کے دوران دنیا بھر میں ایک کروڑ چالیس لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے جن کی اوسط زندگی 84 برس کے قریب ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US