ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

image

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے بند تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے جو 4 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں منعقد ہوگی۔

اجلاس کے دوران تجویز دی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری اسکول کھول دیئے جائیں، دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل یا مساوی ادارے کھولے جائیں اور 15 فروری سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں جبکہ اسکولوں اور بورڈز کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتداء میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات مختصر کردی جائیں گی۔ نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق اور کورونا کی صورتحال کا خصوصی جائزہ بھی لیا جائے گا جس کی روشنی میں تین مراحل میں تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US