کراچی میں لہو جما دینے والی ٹھنڈ تاحال برقرار، درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختون خواہ اور کشمیر میں سال کی پہلی بارش کی نوید سُنا دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل منگل سے بارش برسائے گا، جبکہ کراچی میں سردی کی شدّت مزید بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ساہیوال اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ ایبٹ آباد، سوات اور گلگت بلتستان میں بھی سال کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، تاہم خیبر پختون خواہ میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ کل (اتوار کی) شام سے شروع ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ کراچی میں آج صبح بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔