ہر انسان کی اپنی کچھ خواہشات ہوتی ہیں، کوئی کچھ بننا چاہتا ہے کوئی شہرت کمانا چاہتا ہے تو کوئی صرف پیسہ کمانا چاہتا ہے۔
تاہم اکثر لوگ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے کوئی بھی شعبہ اختیار کرتے وقت پیسوں کو ترجیح دیتے ہیں، اور ایسا شعبہ اختیار کرتے ہیں جس میں وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کما سکیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کونسا شعبہ ہے جس میں کوئی بھی شخص سب سے زیادہ پیسے کما سکتا ہے؟
نہیں! تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسا شعبہ ہے جس سے سب سے زیادہ پیسہ کمایا جا سکتا ہے، فضائی شعبے کی چمک دمک سے تو ہم سب ہی واقف ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فضائی سفر کے شعبے کو پیسے کی دنیا قرار دیا جاتا ہے۔
جی ہاں دنیا بھر میں پائلٹ اور ائیر ہوسٹس کی تنخواہیں انتی زیادہ ہوتی ہیں کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
زیادہ تر یہی سمجھا جاتا ہے کہ پائلٹ اور ائیر ہوسٹس کی تنخواہیں بہت زیادہ ہوتی ہیں تاہم ایک بین الااقوامی ادارے نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹ سے زیادہ تنخواہیں ائیر ٹریفک کنٹرولز کی ہوتی ہیں۔
جی ہاں ائیر ٹریفک کنٹرولز ریڈار کے زریعے ہوائی جہازوں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں اور ریڈار میں آنے والے تمام ائیر کرافٹ کے پائلٹس سے رابطے میں بھی رہتے ہیں، ان کی بدولت ہی کوئی بھی جہاز لینڈ یا ٹیک آف کیا جا سکتا ہے۔
تاہم دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ بھی ان کی ہی ہوتی ہے، رواں سال میں اسپین میں ائیر ٹریفک کنٹرولنگ کے فرائض نبھانے والے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ایک اندازے کے مطابق سب سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے، اسپین کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی ماہانہ تنخواہ (€200,000) دو لاکھ یورو ہوتی ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق انتالیس ملین ارسٹھ ہزار بنتی ہے کیوں کہ دراصل یہ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی والی نوکریوں میں سے ایک ہے۔
اس کے بعد پائلٹ کا نمبر آتا ہے دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تنخواہیں پائلٹس کی ہوتی ہیں جو کہ ایک اندازے کے مطابق سالانہ تقریبا 79 ہزار پاؤنڈ تنخواہ کماتے ہیں جو پاکستانی روپے کے مطابق سالانہ تقریبا سترہ لاکھ روپے بنتی ہے، کسی بھی شخص کو پائلٹ بننے کے لئے جتنی محنت کرنی پڑتی ہے اسے پیسوں کی مد میں اُتنا ہی صلہ ملتا ہے۔
اب اگر بات کی جائے ہوائی جہازوں میں خدمات انجام دینے والی خوبرو ائیر ہوسٹس کی تو ائیر ہوسٹس ایک اندازے کے مطابق 25 ہزار پاؤنڈ یعنی 5 لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے ماہانہ کماتی ہیں۔
تو یہ تھے وہ خاص شعبے جن میں زیادہ تر لوگوں کو بے حد دلچسپی بھی ہوتی ہے اور ان شعبوں کو اختیار کرنے میں وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ بھی کما لیتے ہیں۔
امید کرتے ہیں کہ آپ کے لئے یہ معلومات کارآمد ثابت ہوں گی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار کرنا مت بھولیے گا۔