ملکہ برطانیہ صرف اتوار کو ہی اپنے پرس میں پیسے کیوں رکھتی ہیں؟ جانیں حیران کن وجہ

image

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے حوالے سے ویسے تو کئی باتیں مشہور ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان کی ایک اور عادت کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

ملکہ برطانیہ سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ہفتے میں صرف ایک ہی دن اپنے پرس میں پیسے رکھتی ہیں لیکن کیوں؟

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ پورے ہفتے میں صرف اتوار کے روز ہی اپنے پرس میں پیسے رکھتی ہیں۔

ملکہ برطانیہ یہ پیسے پرس میں رکھ کر چرچ جاتی ہیں اور سروس کے اختتام پر ان پیسوں کو چندے کے باکس میں ڈال دیتی ہیں۔شاہی ذرائع کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کے اپننے پرس میں لپ اسٹک ،شیشہ، نظر کا چشمہ اور ایک پین بھی ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US