کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 40 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔