سی این جی پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں، کراچی سمیت صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر صبح آٹھ بجے سے پھر تین روز کے لیے فراہمی معطل۔
تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سی این جی صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، کراچی سمیت صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح آٹھ بجے سے ایک بار پھر تین روز کے لیے بند کر دیئے گئے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ
نوٹیفیکیشن کے مطابق
سندھ بھر میں تمام سی این جی اور ایس ایس جی سی اسٹیشنز مورخہ 04 جنوری بروز پیر صبح 08 بجے سے 07 جنوری بروز جمعرات صبح 08 بجے تک مسلسل 72 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ صوبے بھر میں آر ایل این جی پر منتقل ہونے والے اسٹیشنز پر بھی ترسیل بند رہے گی۔