اسٹور میں عورتیں چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں لیکن پھر بھی پولیس والے نے ان کی مدد کیوں کی؟ اسٹوری انٹرنیٹ پر وائرل

image

برطانیہ: میساچوسیٹس کے ایک پولیس آفیسر نے ضرورتمند گھرانے کو پیسے دے کر ذمہ دار اور دیانتدار پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دے دیا۔ پولیس آفیسر کا نام میٹ لیما ہے۔

میٹ لیما کے مطابق میساچوسیٹس کے ایک گروسری اسٹور میں دو خواتین اپنے بچوں سمیت کچھ ضروری اشیاء کی خرایداری کے لیے آئیں لیکن انہوں نے اسٹور کیشر کو سامان اسکین کرنے نہیں دیا جو ان کے بیگ میں موجود تھا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ وہ 2 خاتون جن کے ساتھ دو چھوٹی بچیاں تھیں انہیں اسٹور ملازمین نے جانے سے روکے رکھا تھا جبکہ خواتین اسٹور سے باہر آگئیں تھیں پھر انہیں اندر جا نے نہیں دیا گیا۔

پولیس کے جوان کا کہنا تھا کہ اس کی بھی 2 بیٹیاں ہیں جو بالکل انہیں 2 بچیوں کی عمر کی ہیں۔

برطانوی پولیس آفیسر نے دونوں میں سے ایک خاتون سے پوچھ گچھ کی جبکہ اسٹور ملازمین نے بچوں کو روکا ہوا تھا، تاکہ انہیں معلوم نہ ہو کہ کیا ہو رہا ہے۔

میٹ لیما نے بتایا کہ "جس عورت سے میں نے پوچھ گچھ کی ، اس نے بتایا کہ وہ کام کرتی ہیں ، لیکن دوسری خاتون کوئی کام نہیں کرتیں اور ان کے ساتھ کچھ دوسرے گھریلو مسائل بھی چل رہے ہیں اور انہوں نے بس اپنے بچوں کے لئے کرسمس کا کھانا خریدنا تھا۔

پولیس آفیسر نے جب اسٹور کی رسید دیکھی تو معلوم ہوا کہ واقعی وہ کرمس کے موقع پر صرف کھانا لے رہی تھیں۔

پولیس آفیسر نے ان خواتین کو 250 ڈالرز کے گفٹس کارڈز خرید کر دیے، تاکہ وہ مختلف گروسری اسٹور پر جاکر کھانے پینے کی ضروری اشیاء خرید سکیں۔

ضرورتمند خاندان نے آفسیر میٹ لیما کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ کا ہے جب محکمہ پولیس کے آفیسر میٹ لیما کو اسٹور اینڈ شاپ گروسری اسٹور پر 20 دسمبر کو طلب کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US