ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 19 جنوری کو اجلاس
منعقد ہوگا جس میں اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اسکول کب سے کھل جائیں گے ابھی یہ بتایا قبل ازوقت ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ تجویز میں تین مراحل میں اسکول کھولنے کی بات کی گئی ہے، 25 جنوری سے پرائمری اسکولز کھولنے کی تجویز آئی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں سیکنڈری اسکول کھولنے جبکہ بعد میں دیگر بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنے کے پہلے مرحلے کا آغاز 25 جنوری کو ہونا ہے جبکہ اسکول کھولنے کا فیصلہ این سی او سی اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ڈیٹا دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ 19 جنوری کو اسکول کھولنے سے متعلق معاملات سامنے آجائیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہو تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہ پڑے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو تو پورے ملک میں ہونا چاہیے۔