وفاقی وزیرِ تعلیم کا 18 جنوری سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے 18 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ نویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو 18 جنوری سے کھول دیا جائے گا جبکہ 25 جنوری سے پرائمری سے 8 ویں تک باقی طالبِ علم اسکول آنا باقاعدہ شروع کر دیں گے تاہم یونیورسٹی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کورونا کی لہر کو بڑھنے سے روکنے کے لئے سخت احکامات لئے جن میں اسکولز، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، اور اجتماعات پر پابندی شامل ہیں۔
تاہم اس فیصلے سے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے سے ہی کورونا جیسی وباء سے بچا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی ادارے ادارے بند کرنے کا اثر پڑا اور دوسری لہر میں کچھ ٹھہراؤ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈاکٹر شفقت محمود نے کہا کہ 18 جنوری نویں سے 12 ویں کی وہ جماعتیں جن کا امتحان ہونا ہے، وہ شروع ہو جائیں گی اور ان جماعتوں کے طالبِ علموں کے اسکول و کالجز میں ان کی پڑھائی شروع ہو جائے گی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ 25 جنوری سے پرائمری سے 8 ویں تک باقی طالبِ علم اسکول آنا شروع کر دیں گے جبکہ یکم فروری کو یونیورسٹی، کالجز سمیت ہائر ایجوکیشن ادارے کھول دیے جائیں گے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بتدریج تین مرحلوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کا عمل مکمل ہو گا۔
واضح رہے کہ بورڈ کے مارچ یا اپریل کے شروع میں ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ نومبر کے آخری ہفتے میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔