20 ملین دِرہم کا ابوظہبی بِگ ٹکٹ لکی ڈرا جیتنے والا خوش نصیب شخص کون نکلا؟

image

سالِ نو کا ابوظہبی انعامی اسکیم بِگ ٹکٹ جیتنے والا خوش قسمت شخص انعام سے بے خبر، انتظامیہ نے گھنٹوں بعد ڈھونڈ نکالا۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کی انعامی اسکیم بِگ ٹکٹ سے 20 ملین درہم کا انعام جیتنے والے خوش نصیب کا آخر پتہ چل ہی گیا، بِگ ٹکٹ لکی ڈرا انتظامیہ کی جانب سے گھنٹوں تک تلاش کے بعد 20 ملین درہم کا انعام جیتنے والے شخص سے متعدد بار رابطے کی کوششوں کے بعد اس کا پتہ لگا لیا گیا۔

لکی ڈرا انتظامیہ کے مطابق انعام جیتنے والے شخص کا نام عبد السلام ہے انتظامیہ نے اس سے رابطے کی کوشش کی تاہم معلوم ہوا کہ اس شخص نے لکی ڈرا کا فارم بھرتے وقت اپنا نمبر غلط لکھ دیا تھا تاہم کھوج لگانے پر معلوم ہوا کہ اس شخص کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالا سے ہے اور عبدالسلام 6 سال سے عمان میں مقیم ہے۔

جس کے بعد لکی ڈرا انتظامیہ نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی کہ وہ ان کی عبدالسلام سے رابطے میں مدد کریں تاہم خوش قسمتی سے عبدالسلام کے ایک دوست نے اُن تک یہ خوش خبری پہنچائی کہ وہ 20 ملین درہم کا انعام جیت چکے ہیں۔

بین الااقوامی نجی ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے

عبدالسلام نے کہا کہ یہ ان کہ لئے ایک بہت بڑی خبر ہے کیوں کہ وہ چار سال میں پانچ مرتبہ اپنی قسمت آزما چکے ہیں مگر اب تک کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

تاہم سالِ نو پر انہیں اتنی بڑی خوشی ملی ہے کہ وہ اتنا بڑا انعام جیت گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکٹ انہوں نے 29 دسمبر کو خریدا تھا اور وہ بِگ ٹکٹ انعام جیتنے والے 2021 کے پہلے خوش نصیب ہیں۔

عبدالسلام نے نجی ادارے کو بتایا کہ وہ اس رقم کو اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں گے اور اس رقم سے ضرورت مندوں کی مدد کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US