سردیوں کا آغاز ہوتے ہی مختلف بیماریاں مانو گھر میں بن بلائے مہمان کی طرح آ جاتی ہیں۔ ایسے میں کچھ گھریلو اشیاء ایسی ہوتی ہیں جس سے ہم اپنی بیماری کا علاج کر سکتے ہیں۔
ہماری ویب ہمیشہ ہی اپنے پڑھنے والوں کے لیے منفرد ٹوٹکے اور سنگین مشکلات کا آسان سا حل لے کر آتی ہے، اسی طرح آج ہم آپ کو انار دانہ کے کچھ فائدے بتانے والے ہیں، جسے آپ سردیوں میں استعمال کر کے بے شمار فوائد اٹھا سکتے ہیں۔
انار دانہ جو ہر گھر میں موجود ہوتا ہے، اسے تیار کرنے کے لیے کچے اور کھٹے اناروں کے دانوں کو خشک کیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے۔
انار دانہ میں وٹام کے اور سی کافی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، یہ خون کی روانی کو بہتر کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ پھل ان لوگوں کے لیے بے حد مفید ہے جس کی یاداشت کمزور ہوتی ہے۔
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انار دانہ صحت و شفاء کا سامان ہے۔ مختلف معدنیات اور وٹامنز سے مالامال اس پھل میں قدرت نے بے پناہ اثر رکھا ہے۔
سردی کے موسم میں اگر انار دانے کو ایک گلاس پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر کے چھان لیا جائے اور اسے دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو دیا جائے تو انہیں بے حد فائدہ ہو گا۔
انار یا انار دانے کے جوس جادو کا سا کام کرتے ہیں اور سینے میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت سے نجات دلانے میں بھی مفید و معاون ہیں۔
اس کے علاوہ اگر انار دانہ کا پانی انجائنا کے مریضوں کو متوسط درجہ حرارت پر صبح سویرے پینے کو دیا جائے تو حیرت انگیز حد تک بہترین نتائج ملتے ہیں۔
٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔