کبڈی کو پاکستان اور بھارت میں بہت مقبولیت حاصل ہے اور اسے ہردل عزیز اور دوستانہ طرز کا کھیل سمجھا جاتا ہے۔ یہ کھیل دونوں ملکوں کے تمام گاؤں میں کھیلا جاتا ہے۔ کبڈی کا کھیل کشتی، کراٹے، اتھلیٹکس اور دوڑ کا مجموعہ ہوتا ہے۔ کبڈی سے زیادہ پنجاب میں کھیلا جاتا ہے۔
کبڈی کا پہلا ورلڈ کپ 2010ء میں ہوا تھا جس کا ٹائٹل بھارت نے اپنے نام کیا تھا۔ دوسرا ورلڈ کپ 2011 تیسرا 2012ء چوتھا 2013ء اور پانچواں 2014ء میں ہوا جو ابھی تک بھارت ہی جیتتا آ رہا ہے۔ کبڈی کا حالیہ ورلڈ کپ فروری 2020ء میں پاکستان میں ہوا۔ جو کہ پاکستان نے جیتا اور پاکستان نے دفاعی چیمپیئن بھارت کو شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ کا چیمپئن بننے کا پہلا اعزاز حاصل کر کیا۔
منفرد کھیل کبڈی پاکستان اور بھارت سمیت کینڈا، امریکا، ایران، برطانیہ اور سری لنکا میں بھی کھیلا جاتا ہے۔ 2010ء کے ورلڈ کپ کے بعد کبڈی کھیل کو بین الاقوامی مقام حاصل ہوا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کبڈی کے ایک کھلاڑی پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟ آئیں آپ کو بتاتے ہیں۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کبڈی کے پہلوانوں کی خورواک دیسی طرز کی ہوتی ہے جس میں مکھن ، دودھ، ملائی اور دیگر دیسی اور چکنائی والی خوراک شامل ہوتی ہیں۔ ایک پہلوان اپنی خوراک کی وجہ سے ہی نمایاں نظر آتا ہے اور کبڈی کا کھلاڑی بنتا ہے۔
کبڈی کے ایک کھلاڑی کی غذا کے اخراجات پر ہر ماہ 40 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ان حالات میں ایک کھلاڑی بغیر نوکری کے گزارا نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ بھارت میں باقاعدہ طور پر کبڈی لیگز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے باعث ان کے ملک میں بے تہاشا کبڈی کے نئے کھلاڑی سامنے آتے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں کبڈی کھیل کو آگے لے جانے اور اس میں بہتری لانے کے کوئی خاص انتظامات عمل میں نہیں لائے جاتے۔