ملیر، ایئر پورٹ اور ایم اے جناح روڈ سمیت کراچی کے 6 مقامات پر شدید احتجاج، راستے بند

image

3 جنوری کو کوئٹہ کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کے خلاف آج صبح سے کراچی کے 6 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق شارع فیصل، کالونی گیٹ، ملیر 15 کے قریب دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ڈرگ روڈ تا ملیر دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔

شہر کے علاقے ماڈل کالونی سے قائد آباد جانے والے ٹریفک کو کالا بورڈ کی طرف موڑا گیا ہے، جس کی وجہ سے قائد آباد سے آنے والے ٹریفک کو الفلاح برج سے اندرونی سڑک کی طرف موڑا گیا ہے۔

تاہم ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی پر بھی دھرنا جاری ہے، جس کی وجہ سے کیپری سنیما سے گرومندر جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے معطل ہے، کراچی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری کوریڈور تھری اور سولجر بازار کا روٹ استعمال کریں۔

دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب جبکہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی عباس ٹاؤن کے قریب دھرنا جاری ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US