چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟

image

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 90 سے 100 روپے میں فروخت۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، ملک کے مختلف شہروں میں چینی 90 سے 100 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ نان، آٹا، دودھ، چاول، دال اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں کوئی کمی واضح نہیں ہوئی۔

لاہور میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہونے کے بعد پیٹی کا ریٹ 5730 روپے ہو گیا، انڈے ایک روپے اضافہ کے بعد 195 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔

البتہ ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے کلو کمی ہوئی ہے ٹماٹر کا ریٹ 65 سے 90 روپے کلو تک ہو گیا ہے، تاہم آلو، پیاز، لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو سکی۔

یاد رہے کہ سبز مرچ کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ چینی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد 90 سے 100 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US