وفاق سے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں ابھی وقت لگے گا، وزیرِ صحت سندھ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کہا کہنا ہے کہ وفاق سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسین آنے میں وقت درکار ہو گا، تاہم ویکیسن کب تک آئے گی اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ایک بیان میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ویکسین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں ویکسین فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ ویکسین کے نیٹ ورک کا انتظام سندھ کے ہر ضلع میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وباء کی دوسری لہر جاری ہے تاہم بیشتر ممالک میں کورونا ویکسنیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔