سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا، اعلان کے بعد قیمت کتنی ہو گئی؟

image

سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے فروری اور مارچ کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد خام تیل کا ایک بیرل 50 ڈالر کا ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US