کراچی کی سڑک پر شتر مرغ کہاں سے آیا؟ لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو دیکھیں

image

کراچی کی سڑک پر شتر مرغ نے سب کی دوڑیں لگوا دیں، سڑک پر بے قابو شتر مرغ بھاگتا دیکھ کر شہری حیران۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کےعلاقے کورنگی میں واقع چڑیا گھر سے شتر مرغ پنجرے سے بھاگ نکلا، تاہم اس قدر بڑے شتر مرغ کو سڑک پر بھاگتا دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

سڑک پر دیوانہ وار بھاگتے شتر مرغ نے شہریوں کی خوب دوڑیں لگوا دیں، سڑک پر بھیڑ لگ گئی تاہم شتر مرغ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔

تاہم کافی جدوجہد کے بعد شہریوں نے بالا آخر شتر مرغ کو قابو کر لیا، اور چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نا جانے کب اور کس طرح شتر مرغ پنجرے سے فرار ہو گیا، تاہم انتظامیہ نے شتر مرغ کو قابو کر کے واپس چڑیا گھر لانے پر شہریوں کا شکر ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US