پشاور میں کھلونا نما دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکا، 2 بچے جاں بحق 3 شدید زخمی

image

پشاور میں کوہاٹ روڈ پر کھلونا نما دستی بم سے کھیلتے ہوئے افسوس ناک واقعہ پیش، دستہ بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق 3 زخمی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کوہاٹ روڈ کے علاقے زنگلی میں بچے کھلونے نما ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق دستی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کے ساتھ 3 زخمی بچے اسپتال لائے گئے، زخمی بچوں کی عمریں 5، 12 اور 14 سال ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت شدید تشویش ناک ہے، جس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US