کراچی میں جاری احتجاجی دھرنوں کے سبب پراوزیں تاخیر کا شکار

image

کراچی میں کان کنوں کے قتل کے خلاف جاری دھرنے کے سبب پروازیں بھی تاخیر کا شکار، پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں جاری احتجاجی دھرنوں کے سبب شدید ٹریفک کے ساتھ ساتھ پراوزیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کو فلائٹس کے لیے ایئر پورٹ پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے فلائٹس کی روانگی متاثر ہو رہی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ہے اور کراچی سے سوئی کی پرواز پی کے157 دو گھنٹے تاخیر سے 12 بجے روانہ ہوئی، جبکہ نجی ایئر لائن کی لاہور کی پرواز پی ایف 141 ایک گھنٹہ 14 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام مسافر وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایئرپورٹ پہنچیں اور تمام مسافر معلومات کے لیے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US