ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک، اور ٹوئٹ بھی کیوں ڈیلیٹ کر دیا گیا؟

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک، پابندی کی وارننگ بھی جاری۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کر دیا گیا، ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے ڈیلیٹ کردہ ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ''انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں''۔

تاہم امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا بھی ذکر کیا تھا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے آج 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ بھی 12 گھنٹوں کیلئے لاک کر دیا گیا ہے، ٹوئٹر انتظامیہ نے وارننگ دی ہے کہ جب تک ٹرمپ ٹوئٹ نہیں ہٹائیں گے ان کا اکاؤنٹ لاک رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US