چھوٹے قد کے بھی بڑے فائدے ہیں ۔۔۔ جانیں ایسی لڑکیوں سے متعلق دلچسپ و مزاحیہ حقائق

image

ہر انسان اپنی منفرد شناخت کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے کوئی لمبا، تو کوئی چھوٹا، کوئی موٹا تو کوئی دُبلا۔ سب کی اپنی خآصیت ہوتی ہے جس ان کو دوسروں میں منفرد بناتی ہیں۔ اب بات اگر چھوٹے قد کی کریں تو چھوٹے قد کے مرد اور خواتین آپ نے دیکھے ہی ہوں گے، شاید لڑکیاں زیادہ دیکھی ہوں، آج ہم آپ کو چھوٹے قد کی لڑکیوں سے متعلق چند ایسی باتیں جو بڑی دلچسپ ہیں:

۰ ان کے پائوں کے پنجے بہت طاقتور ہوتے ہیں، کیونکہ یہ اونچی چیزوں کو اٹھانے کے لئے یا دیکھنے کے لئے اپنی ساری طاقت اپنے پائوں کے پنجوں پر ڈال کر گھنٹوں کھڑی رہتی ہیں مگر کسی کو بتاتی نہیں ہیں۔ اور عموماً آپ نے دیکھا ہوگا کہ چھّٹے قد کی لڑکیاں نہیں چاہتی ہیں کہ ان کا مزاق کوئی اُڑائے تو وہ پنجوں کے بل کھڑی ہو جاتی ہیں۔

۰ ان کے کپڑے کبھی چھوٹے نہیں ہوتے یا بہت دیر سے چھوٹے ہوتے ہیں، اکثر لڑکیاں تو اس بات سے خوب چڑ جاتی ہیں کہ ان کے کپڑے چھوٹے نہیں ہوتے تو وہ خود کسی کو دے دیتی ہیں۔

۰ جینز کی پینٹ لوگ شوق میں موڑ کر گھومتے ہیں جبکہ یہ چھوٹے قد کی لڑکیوں کا الگ فیشن ہے کیونکہ ان کے سائز میں پینٹ ذرا مشکل سے ملتی ہے۔

۰ یہ کہیں بھی با آسانی بیٹھ جاتی ہیں، گاڑی میں تو یہ خصوصاً ٹانگ پر ٹانگ موڑ کر بیٹھ جاتی ہیں۔

۰ ان کو جہاز میں سیٹ پر بیٹھتے وقت یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان کی ٹانگیں بھی ہوا میں ہیں۔

۰ ان کو تصویر میں نہ آنے کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ یہ کہیں سے بھی بیچ میں گھس کر تصویر لینے کے لئے جگہ بنا سکتی ہیں۔

۰ یہ جس سے چاہے اپنا کام کر واسکتی ہیں کیونکہ ان کو بعض اوقات لوگ چھوٹے قد کی وجہ سے بچہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔

۰ پارک میں جاتی ہیں تو ان کا ٹکٹ بچوں میں اکثر شمار کرلیا جاتا ہے اور سستے میں نمٹ جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US