ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

image

صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری، وارنٹ عراق کی عدالت نے جاری کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی عدالت نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کےالزام میں ٹرمپ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔

عراق سے قبل ایران نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے اور امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگی تھی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی بغداد ائیرپورٹ پرامریکی ڈرون حملے میں مارے گئےتھے۔

یہ واقع اس وقت پیش آیا جب عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے پر جنرل سلیمانی کا عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی ال مہندیس نے استقبال کیا، جس کے بعد دونوں رہنما ایک گاڑی میں سوار ہوئے، ائیر پورٹ کے قریب قافلے پر چار راکٹ مارے گئے جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، تاہم ان میں قاسم سلیمانی بھی شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US