جیلوں میں موجود متعدد قیدی کورونا وائرس کا شکار

image

جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار پر عدالت کا از خود نوٹس، وفاقی محتسب کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق متعدد قیدی کرونا وائرس کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کیس میں وفاقی محتسب نے آٹھویں پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، تاہم وفاقی محتسب کی پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جیلوں میں موجود متعدد قیدی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ جیل کا عملہ اور دیگر قیدیوں کی زندگی کو کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے سبب خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں سب سے زیادہ 291 کورونا وائرس کا شکار قیدی موجود ہیں، جبکہ خیبر پختون خواہ میں 126، بلوچستان میں 80، البتہ پنجاب کی جیلوں میں سب سے کم صرف 3 کورونا وائرس کے مثبت قیدی موجود ہیں۔

وفاقی محتسب نے اپنی رپورٹ میں ہر ضلع اور اسلام آباد میں جیل قائم کرنے کی تجویز دی ہے، محتسب کی جانب سے کہا گیا کہ جیلوں میں خواتین، کمسن اور نشے کے عادی قیدیوں کے لیے الگ جگہ مختص ہونی چاہیئے، تاہم قیدیوں کی فلاح اور تعلیم کے لیے مناسب انتظامات کا ہونا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں نے انڈر ٹرائل قیدیوں کی قانونی امداد کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، جبکہ قیدیوں کو تعلیم اور ہنر سکھانے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US