امریکا میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی 27 برس قبل پیش گوئی کس نے کی تھی؟

image

دنیا میں ایسے بہت سے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن کی آج سے کئی سال قبل پیش گوئی کی جا چکی ہیں، تاہم گزشتہ دنوں امریکہ میں ہونے والی کشیدگی کی بھی آج سے 27 برس قبل ہی پیش گوئی کی جا چکی تھی۔

امریکا میں ایک روز قبل ایسا ہولناک اور خوں ریز واقعہ دیکھنے میں آیا جسے دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی کیونکہ امریکہ کی تاریخ میں اس طرح کے واقعات کبھی نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل میں موجود امریکی پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو ئے اور شدید ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں، تاہم جھڑپوں کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو کے نافذ کر دیا گیا۔

اب تک دنیا میں پیش آنے والے اہم واقعات کی 27 برس قبل پیش گوئی کرنے والی مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ کی ایک قسط میں کچھ اسی طرح کا منظر دکھایا گیا ہے جو کہ گزشتہ دنوں امریکہ میں پیش آیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ سمپسنز کے 7ویں سیزن کی اٹھاریوں قسط میں وہ مناظر دیکھ سکتے ہیں جو کل کیپٹل ہل میں دیکھنے کو ملے تھے۔

اس کارٹون کارٹون سیریز میں کرداروں کو کیپٹل ہل عمارت میں داخل ہوتے اور ہنگامہ آرائی سے مماثلث رکھتے منظر کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 سال قبل اس کارٹون میں دنیا میں رونما ہونے والے انتہائی اہم واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے جسے دیکھ کر کبھی ایسا لگتا ہے کہ یہ سب کسی نے پہلے سے ہی کرنے کا سوچ رکھا ہے یا اس کارٹون میں مستقبل میں ہونے والے واقعات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 27 برس قبل مستقبل کے واقعات و حالات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ میں سانحہ نائن الیون (ورلڈ ٹریڈ سینٹر)، ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی، کرونا وباء، بیروت دھماکوں اور امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے مماثل مناظر دکھائے گئے ہیں جس کے بعد امریکہ کے اہم علاقے کیپیٹل ہل میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر لوگوں کی ہنگامہ آرائی ایک اور پیش گوئی ثابت ہوئی ہے جس کو دیکھ کر آج دنیا حیران ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US