کراچی: شارع فیصل پر جھڑپ، 5 موٹر سائیکلیں جلا دی گئیں

image

مچھ کے مقام پر دہشت گردی میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے خلاف کراچی میں جگہ جگہ دھرنے جاری، شارع فیصل پر چھڑپیں شروع۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مجلسِ وحدت المسلمین اور اہلِ تشیع برادری نے شہرِ قائد کے 28 مقامات پر دھرنے دے رکھے ہیں تاہم شارع فیصل پر مظاہرین کی جھڑپیں شروع ہو گئیں ہیں، جھڑپوں کے دوران 5 موٹر سائیکلیں نظرِ آتش کر دی گئیں۔

گلی کوچوں سے موٹر سائیکلوں پر نکلنے والے شہریوں اور مظاہرین میں تلخ کلامی کے واقعات ہو رہے ہیں، جس کے سبب شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب مشتعل افراد نے 5 موٹر سائیکلیں نذرِ آتش کر دیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعض شہریوں نے فٹ پاتھ اور گلی کوچوں سے ہوتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر آنے کی کوشش کی تھی جس پر وہاں موجود مظاہرین سے شہریوں کی تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوئی۔

جن کی وجہ سے شہریوں کو اپنے کام کاج پر پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔

بدنظمی کے اس واقعے کے بعد شہری موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، تاہم اس دوران نامعلوم افراد نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

پولیس نے واقع سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US