بھارت میں بے حسی کا ایک اور واقعہ، ڈولفن کو مار مار کر ہلاک کر دیا

image

بھارت میں انسانوں کے بعد جانوروں پر بھی تشدد، ڈولفن کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں لوگوں نے لاٹھیاں اور ڈنڈے مار مار کر ڈولفن کو ہلاک کر دیا، بے زبان جانور ڈولفن کو اس قدر بے دردی سے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی جانب سے ڈولفن پر حملہ کر کے تشدد کیا گیا جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو گئی اور اس کے جسم سے بے تحاشہ خون بہنے لگا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 31 دسمبر کو پیش آیا تھا، جبکہ ڈولفن پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ان ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ایک شخص نے تشدد کرنے والے لوگوں سے کہا بھی کہ تم لوگ اسے کیوں مار رہے، لیکن حملہ آور ڈولفن کو مارنے سے پھر بھی باز نہیں آئے اور بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

یاد رہے کہ یہ بھارت میں ایسا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی جانوروں پر بے جا تشدد کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس قسم کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

v


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US