33 برس سے صرف چائے پر گزارا کرنے والی خاتون، کچھ کھاتی کیوں نہیں ہیں؟ خاتون کی عجیب داستان

image

آپ نے چائے پینے کے شوقین لوگوں کے بارے میں تو سُنا ہوگا اور مگر اب بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ایک ایسی عجیب و غریب خاتون سامنے آئیں جو گزشتہ 33 برس سے صرف چائے پی کر زندگی گزار رہی ہیں۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے گاؤں بارادیا کی چوالیس سالہ خاتون پھلی دیوی نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ 33 سال سے کچھ کھا نہیں رہیں بس چائے پی کر ہی گزارہ کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گاؤں میں چائے والی چاچی کے نام سے مشہور ہیں۔

خاتون کے والد رتی رام کا کہنا ہے کہ ’میری بیٹی نے گیارہ سال کی عمر میں آخری بار کچھ کھایا تھا، وہ ایک دن جانال میں واقع پٹنا اسکول میں ہونے والے مقابلے میں حصہ لینے گئی اور واپس آئی تو اُس نے اچانک کھانا پینا مکمل طور بند کردیا تھا، لیکن اس کی واضح وجہ سامنے آج تک نہ آسکی۔

والد نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں پھلی دیوی چائے کے ساتھ بسکٹ، ڈبل روٹی کھاتی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُس نے سب کچھ لینا چھوڑ دیا حتی کہ دودھ بھی ڈالنا چھوڑ دیا، وہ گزشتہ 33 برسوں سے صرف کالی چائے (قہوہ) پیتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھلی دیوی گھر پر ہی رہتی ہے اور باقاعدگی سے عبادت کرتی ہے، وہ سورج غروب ہونے سے قبل بس ایک کپ قہوہ پیتی ہے۔

اہل خانہ نے خاتون کا کھانا پینا بند ہونے کے بعد ڈاکرز سے بھی رجوع کیا، جہاں ڈاکٹرز نے تفصیلی طبی معائنے کے بعد بتایا کہ پھلی دیوی کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ بالکل صحت یاب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US