امریکی معاون وزیر دفاع ڈیوڈ ہیلوے کا دورہ پاکستان

image

اسلام آباد : ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے معاون وزیر دفاع برائے ہند بحرالکاہل سلامتی اُمور ڈیوڈ ہیلوے نے پاکستان کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سے 7 جنوری کو ملاقات کی۔ جناب ڈیوڈ ہیلوے نے افغانستان امن مذاکرات میں معاون کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تشدد کے واقعات میں کمی اور اسلامی جمہوریہ کے مذاکرات کاروں اور طالبان کے درمیان بامعنی مذاکرات کی بحالی کی اشد ضرورت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ جناب ہیلوے نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ طویل المیعاد اور باہمی مفادات پر مبنی سیکیورٹی اشتراک کار کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے تعاون مضبوط کرنے کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US