کراچی میں سائبیرین ہواؤں کا راج، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند

image

ملک بھر میں کڑاکے دار سردی کی لہر، کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواؤں کےچلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے، شہرِ قائد میں درجۂ حرارت 5 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج سائبرین ہواؤں کی رفتار تیز ہوسکتی ہے، جس سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، تاہم حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بیشتر موٹر ویز بند کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان موٹروےپولیس نے بتایا کہ ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیاہے۔

اس کے علاوہ ملتان سے خانیوال موٹر وے اور ایم 5 ملتان سے رحیم یار خان تک موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کیا گیاہے۔

خیال رہے کہ قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حدنگاہ 20 میٹر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US