ٹرمپ کیپیٹل ہل حملہ انجوائے کرتے رہے، ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

image

امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ کے ساتھ کیپیٹل حملے کی لائیو کوریج انجوائے کرنے کی ویڈیو، موسیقی پر رقص بھی کیا گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہل خانہ کے ساتھ کیپیٹل ہل پر ہونے والے حملے کی لائیو کوریج انجوائے کرنے کی مبینہ ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلخانہ اور دوستوں کے ہمراہ موسیقی کے شور میں صدر ٹرمپ اپنے حامیوں کا پارلیمنٹ پر دھاوا اور توڑ پھوڑ ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دیکھ رہے ہیں اور اس موقع پر موجود خواتین و دیگر لوگ موسیقی پر رقص بھی کر رہے ہیں۔

اپنے حامیوں کو کشیدگی پھیلانے پر آمادہ کرنے اور اکسانے والے ٹرمپ خود اس منظر سے بھر پور لطف اُٹھاتے رہے اور ان کے ساتھ موجود دوست اور اہلیہ بھی اس موقع پر موسیقی کی دھن پر رقص میں شامل رہیں۔

دوسری جانب کیپٹل ہل میں کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والا پولیس افسر برائین ڈی سکنیک اسپتال میں دم توڑ گیا، تاہم اس ہنگامے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US