پی ایس ایل سیزن 6 کا شیڈول جاری، افتتاحی تقریب 20 فروری کو کہاں ہونے جا رہی ہے؟

image

پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کا شیڈول جاری کر دیا، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچ 20 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا میلہ سجنے کو ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی میں ہو گی اور اسی روز میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جبکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا، تاہم شائقین کا کھیل کے میدان میں آنے کا فیصلہ حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔

پی ایس ایل 6 سیزن کے 34 میچزز کی میزبانی کراچی اور لاہور کو مل گئی، اس میگہ ایونٹ کا آغاز کراچی جبکہ احتتام لاہور میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران عالمی وبا کی وجہ سے میچز کو روک دیا گیا تھا تاہم اس سیزن میں بھی کورونا کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہی میچ سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US