دنیا کی سب سے عمر رسیدہ جاپانی خاتون کانی تاناکا نے اپنی صحت کا راز بتادیا۔ جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاناکا دوجنوری 1903 کو پیدا ہوئیں۔ اس وقت وہ مغربی جاپان کی ریاست فوفوکا کے طب کے ایک مرکز میں موجود ہیں۔ وہیں 3 جنوری کو ان کی 118 ویں سالگرہ کی تقریب منعقدہ کی گئی تھی۔
جشن کے دوران خوشی اور مسرت کے جذبات کے درمیان تانکا نے کہا کہ وہ 120 سال کی عمر تک زندہ رہنے کی امید کرتی ہیں۔مرکز کے عہدیداروں کے مطابق تانکا روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔ وقت پر کھاناکھاتی ہیں۔ اچھی بھوک لگنے پر کھانا کھتی ہیں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کھانے اور کولا پینے کی بہت شوقین ہیں۔
تانکا سے جب اس کی صحت اور طویل عمر پانے کا راز جاننے کیلیے پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ مزیدار کھانا اور مطالعہ" اس کی لمبی عمر کا راز ہے۔ اس نے کہا کہ توقع ہے کہ 120 سال تک زندہ رہیں گی۔مرکز میں موجود عہدیداروں نے وضاحت کی کہ تانکا کو کورونا وبا کے باعث اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم اس کی پوتی اگی کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال مشکل ہے لیکن کانی خاتون خوش ہیں اور اپنی زندگی کا بھرپور مزا لے رہی ہیں۔