سی این جی ایک بار پھر 3 دن کے لئے بند، ایس ایس جی سی نے اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج سے 3 دن کے لئے سی این جی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایل این جی اور مقامی گیس پر چلنے والے پمپس بھی بند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی بروز جمعرات صبح آٹھ بجے سے صارفین کو دستیاب ہوگی۔
واضح رہے کہ موسمِ سرما میں گیس کے پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین سمیت دیگر کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔