کیا آپ جانتے ہیں کہ کس ملک کی فوجی وردی پاکستان میں بنائی جاتی ہے؟

image

ناروے کی فوجی وردی پاکستان میں تیار ہو رہی ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا ٹوئٹ۔

یورپی منڈیوں میں ''میڈ اِن پاکستان'' کی دھوم مچ گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ اب پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں انقلاب برپا ہو گیا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اب ناروے کی افواج کی فوجی وردیاں بھی پاکستان میں بننے لگی ہیں۔

عالمی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران انٹرنیشنل فیشن برانڈز نے چین، انڈیا اور بنگلہ دیش کو چھوڑ کر دوبارہ پاکستان کی رُخ کر لیا ہے جو کہ پاکستان کہ لئے فخر کی بات ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ''ناروے فوج کی سرکاری وردی بھی پاکستان میں بنائی جا رہی ہے، پوری قوم کے لیے یہ قابلِ فخر بات ہے''۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مشہور عالمی برانڈز کے کپڑے بڑے پیمانے پر تیار کئے جا رہے ہیں اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی تمام صنعتیں پوری کیسپسٹی پر چل رہی ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت کے لئے سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US