فرانس کے صدر کے شاہی اخراجات کے چرچے، گھر کی سجاوٹ کے لیے عوام کے ٹیکس کے لاکھوں یورو اُڑا دیے

image

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بند رہائش گاہ پر فرانسیسی صدر کے شاہانہ خرچے، 6 لاکھ یورو خرچ کر ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے ہوا میں اُڑا دینے کا بھی الزام لگا بیٹھے، بند رہائش گاہ پر فرانسیسی صدر نے عوام کے ٹیکس سے پھولوں کی تزین وآرائش پر 6 لاکھ یورو خرچ کر دیے۔

اس بار فرانسیسی صدر ایمانول میکرون پر عوام کے ٹیکس کے پیسے کا ذاتی اخراجات پر استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے کورونا کے باعث بند رہائش گاہ میں پھولوں کی سجاوٹ پر 6 لاکھ یورو خرچ کر دیے ہیں۔

تاہم فرانس کی عوام صدر سے اظہارِ برہمی کر رہے ہیں، اخراجات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فرانسیسی عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر کے شاہانہ اخراجات کو شرمناک قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US